According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


بھمب اعوان برادری کا شجرہ نسب اور نسبت جناب ’’ عمر اعوان‘‘ سے ہوتا ہوا قطب الہند حضرت عون المعروف ’’قطب شاہ ‘‘ اور اْن کے آباو اجداد سے ہوتا ہوا اولاد علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جناب حضرت غازی عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد سے جا ملتا ہے۔ قطب الہند حضرت عون العروف قطب شاہ قادری کی ولادت کاذکر مورخین بغداد شریف میں کرتے ہیں۔آپ کا نام نامی ’’عون‘‘ کنیت سامی ،، ابو عبداللہ تھی اس کے علاوہ بھی کئی القابات سے شہرت پائی لیکن سب سے زیادہ معروف نام قطب شاہ ہے۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ تھیں جو کہ حضورسیدنا غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی والدہ ماجدہ کی سگی بہن تھیں۔آپ ہرات کے راستے بغداد شریف سے ہندوستان آئے اور پنجاب کے اہل ہنود سے کافی عرصہ مصروف جہاد رہے۔بعد ازاں حضرت قطب شاہ نے پنجاب میں کوہستان نمک کو اپنا مسکن بنایا جو آج تک اعوانوں کا مسکن قدیم ہے۔آپ نے چارشادیاں کیں پہلی شادی حضور غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کی سگی خالہ کے بطن سے دو بیٹے عبداللہ عرف گولڑہ اورمحمد عرف کندلان پیدا ہوئے۔محمد کندلان بن حضرت قطب شاہ جنہیں عرف عام میں محمد شاہ کنڈان بھی کہتے ہیں حضرت قطب شاہ کے سب سے بڑے بیٹے اورحضرت عائشہ کی اولاد سے تھے جو شمالی پنجاب کے کوہستانی نمک دوآبہ آیا تھا جو دریائے جہلم اورچناب کے درمیان واقع ہے۔آپ کا ایک ہی بیٹا تھا جس کا نام سکن شاہ تھا اور اْن کے بیٹے کا نام بدیع شاہ تھا بدیع شاہ کی اولاد سے انکے دو پوتے فیروز شاہ اور مالک تھے جو دونوں ضلع خوشاب کے علاقہ پدھراڑ میں آباد تھے جو ان کے دادا بدیع شاہ نے آباد کیا تھا۔موضع پدھراڑ میں ایک مکان ہے جو بھیومٹ کے نام سے مشہور ہے یہ پختہ مکان غیرآباد ہے اور اس میں ایک پتھر سے شفاف پانی کا چشمہ نکلتا ہے۔اس کے متعلق یہی مشہور ہے کہ یہ مکان بدیع شاہ کا تھا۔فیروز شاہ کی اولاد سے متیال اور مالک کی اولاد سے ملکال مشہوراعوان گوتیں ہیں ان کے علاوہ گندلانی کندوال گل شاہی برتھ برتھال اور سکوال بھی محمد کندلان کی اولاد سے ہیں۔ان کی اولاد پدھراڑ ضلع خوشاب شاہ پورسیال شریف اور کوہستان کے مشرقی حصہ دریا جہلم کے درمیان دوآبہ اور دریاسندھ دوآبہ ضلع میانوالی میں آباد ہیں۔فیروز شاہ کی اولاد کوہستان نمک پنجاب میں زیادہ آباد ہے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسی خیل میں دریائے سندھ کے کنارے اوردریا کرم کے درمیان دوآبہ میں ایک گاوں کنڈل آباد ہے۔ جس کے مکینوں کا دعوی ہے کہ وہ مانک علی عرف مالک کی اولاد ہیں اورمحمد کندلان کی نسل میں سے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالک نے ایک شادی کنڈل میں کی تھی اور کنڈل کے لوگ بدیع شاہ کی اولاد ہونے کی وجہ سے ان کے پدھراڑ والے مکان ’’بھیومٹ‘‘ کے نام کی نسبت سے ’’بھمب‘‘ مشہور ہو گئے۔بھمب اعوانوں کے جد امجد عمراعوان نے تحصیل عیسی خیل کے اس گاوں کنڈل سے سولہویں صدی عیسوی میں ہجرت کی اوردوآبہ سندھ تحصیل پپلاں کو اپنا مسکن بنایا، دریا سندھ کے درمیان واقع یہ دوآبہ بہت زرخیز تھا انہوں نے بہت بڑے علاقہ کو آباد کیا اور ضلع بنوں کے ریکارڈ کے مطابق بھمب قبیلہ کے جدامجد عمر اعوان اور اسکی اولاد کے نام پر پینتیس ہزار کنال رقبہ کی ریاست ہے۔عمر اعوان کی اولاد کو اللہ تعالی نے بہت برکت دی اور آج انکی اولاد کے کئی قصبے آباد ہیں جن میں کنڈل ,دوآبہ , بھمبانوالہ اورڈھنگانہ وغیرہ ہے یہ تمام علاقے بھمبوں کے ہیں اور ان کا مرکز دوآبہ ہے جو کہ عمر اعوان کا مسکن تھا۔

تاریخی حوالہ جات

بھمب قوم کے جد امجد’’عمر اعوان‘‘ کے متعلق ان دو کتب میں تفصیل سے درج ہے جن میں سے ایک کتاب کا نام’’ لمحات کرم‘‘سوانح حیات حضرت خواجہ پیرمحمّد کرم حسین حنفی القادری دربارمنگانی شریف ضلع جھنگ میں موجود ہے جس کے مصنف ایک اعلی تعلیم یافتہ مذہبی سکالر روحانی پیشوا اورمورخ حضرت پیرمحمّد طاہر حسین حنفی القادری زیب سجادہ ہیں اوراس کتاب کا سال اشاعت 2006 ء ہے جبکہ دوسری کتاب کا نام ’’ حافظ الکرم‘‘ ہے جو سوانح حیات قطب الا صفیاء ’’فخر الاولیائ‘‘ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ حافظ گل محمد قطبی قادری نوراللہ تعالی مرقدہ,ہے جسکی اشاعت سال 2014 ء جنوری میں ہوئی اوراس کتاب کے مصنف بھی پیر ابوالحسن محمد طاہرحسین قادری آستانہ عالیہ منگانی شریف تحصیل وضلع جھنگ ہیں جبکہ دیگرکئی کتب میں یہ حوالہ موجود ہے۔


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان